سمندری راستے سے غیرقانونی ایران جانے میں ملوث 14 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے سمندر کے راستے سے غیر قانونی طور پر ایران جانے میں ملوث 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں 4 کا تعلق گوجرانوالہ، 2 کا تعلق فیصل آباد اور حافظ آباد، 5 کا تعلق لوئر دیر جبکہ دیگر 3 کا تعلق صوابی، مردان اور مالاکنڈ کے مختلف علاقوں سے ہے۔

ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا جو غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجما ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ملزمان کے گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

Similar Posts