جنوبی افریقی آف اسپنر سائمن ہارمر نے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق گوہاٹی ٹیسٹ کی آخری اننگز میں بھارتی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرنے والے سائمن ہارمر بھارت میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے جنوبی افریقی بولر بن گئے۔
انہوں نے دوسری اننگز میں 6 وکٹیں جبکہ دو میچز کی سیریز میں مجموعی طور پر 17 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد ان کی بھارت میں وکٹوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔
اس سے قبل ڈیل اسٹین 26 وکٹوں کے ساتھ بھارت میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے جنوبی افریقی بولر تھے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے بھارت کو 25 سال بعد بھارت میں وائٹ واش کیا ہے۔ سائمن ہارمر کو 17 وکٹیں حاصل کرنے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔