پی ٹی آئی رہنما اعجاز احمد چوہدری کا کوٹ لکھپت جیل سے خط

پی ٹی آئی رہنما اعجاز احمد چوہدری کا کوٹ لکھپت جیل سے لکھا گیا خط سامنے آگیا۔

خط  انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین خان نیازی کے نام لکھا ہے جس میں انہوں ںے اڈیالہ کے باہر خواتین پر تشدد کی مذمت کی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ 31 ماہ سے کوٹ لکھپت جیل میں ناحق قید ہوں باہر کے حالات کا پتا دیر سے ہوتا ہے، آپ کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر پنجاب پولیس کے اہل کاروں نے جو ظلم اور تشدد روا رکھا وہ ملکی تاریخ میں ایک اور سیاہ باب کا اضافہ کرگیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ دل خون کے آنسو روتا ہے اور بے بسی کے سبب ہماری آنکھیں بھی آنسوؤں سے بھر جاتی ہیں۔

Similar Posts