پاکستان ریلوے کا لگژری سفر، کرایوں میں بڑی کمی کردی

پاکستان ریلوے نے لگژری سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں واضح کمی کردی۔

ترجمان پاکستان ریلویز نے کہا ہے کہ  پاکستان ریلویز کا لگژری سفر اب کرایوں میں واضح کمی کے ساتھ ہوگا کیونکہ لگژری سیلون کے کرایے کم کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری اب وزیر ریلوے کے  سیلون میں آرام دہ اور شاندار سفر کر سکیں گے، کراچی سے راولپنڈی کے لیے وزیر ریلوے کے سکوں کا کرایہ ایک لاکھ 72 ہزار روپے کر دیا گیا اور  کراچی سے لاہور کا کرایہ ایک لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ صرف 44 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

قبل ازیں وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جہاں ریلوے پولیس کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جہاں بتایا گیا کہ وزیرِ ریلوے کی ہدایات پر ٹکٹ چیکنگ مہم مزید مؤثر بنا دی گئی ہے۔

وزیرریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والا اور کروانے والا دونوں جیل جائیں گے، بغیر ٹکٹ سفر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ریلوے پولیس کی جانب سے چوری، اسمگلنگ اور جرائم کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور وزیرِ ریلوے کی ہدایت پر اینٹی انکروچمنٹ پالیسی پوری طرح فعال ہے، ریلوے اراضی پر برسوں پرانی تجاوزات کا خاتمہ بھی جاری ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریلوے کی زمین کا ایک ایک انچ واگزار کرایا جا رہا ہے۔

Similar Posts