ترجمان اے وی سی سی پولیس کے مطابق رواں سال 21 جون کو کراچی کے علاقے قائد آباد سے 70 سالہ محمد معین الدین کو سستا اسکریپ فروخت کرنے کا جھانسہ دیکر اندرون کچے کے علاقے گھوٹکی میں بلا کر اغوا کیا گیا تھا جس کی رہائی کے عوض 2 کروڑ روپے ، 2 راڈو گھڑیاں اور 2 آئی فون کا تاوان طلب کیا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق قائد آباد تھانے میں مغوی کے اغوا کا مقدمہ نمبر 373 سال 2025 بجرم دفعہ 365 اے کے تحت درج کیا گیا تھا جس کی تفتیش اے وی سی سی پولیس کو منتقل کی گئی تھی جس پر ایک پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔
ٹیم نے کئی دنوں کی سخت جدوجہد کے بعد ٹیکنیکل اور خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر مغوی معین الدین کو بحفاظت بازیاب کرالیا جبکہ مغوی اور اس کے اہلخانہ نے اے وی سی سی پولیس شکریہ ادا کیا ہے۔