لاہور: گلوری فار فائٹ انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے جاری

لاہور میں گلوری فار فائٹ انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے جاری ہیں۔ ورلڈ چیمپئن محمد وسیم کے بھائی محمد وقاص نے اپنی پہلی انٹرنیشنل فائٹ جیت کر پاکستانی پرچم بلند کردیا۔ محمد وسیم ڈبلیو بی اے سپر بینتھم ٹائٹل کا دفاع ہفتے کو کریں گے۔

لاہور گریژن میں گلوری فار فائٹ انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ جاری ہے۔15 ممالک سے آئے38 غیرملکی باکسرز کے ساتھ چھ ملکی باکسرز بھی ایکشن میں ہیں۔پاکستانی باکسر محمد وسیم کے بھائی وقاص نے بھی ڈومیینک ری پپلک کے باکسر کے کو ہراکر اپنی ڈبیو فائٹ جیت لی۔

دوسری جانب جہانگیر خان نے ہم وطن کھلاڑی محب اللہ کو زیر کر کے فائٹ اپنے نام کی۔ یونائٹیڈ کنگڈم کے باکسر ٹام ڈیرنگ نے ڈومینیکا ریپبلک کے کیون سنٹوس کو شکست دی۔امریکا کے اسٹیو گیفرڈ نے گھانا کے پاؤل سیکی کو پچھاڑ کر فائٹ اپنے نام کی۔

ڈومینکا ریپبلک کے یرمی پریلٹزا نے بنگلا دیش کے موہان کو شکست دی۔چھٹی فائٹ میں برطانیہ کے فائٹر عماد نصیب نے ڈومینیکا ریپبلک کے مارکن کو شکست دے کر فائٹ اپنے نام کرلی۔

چیمپئن شپ کی ٹائٹل فائٹ دفاعی چیمپئن محمد وسیم اور تھائی لینڈ کے باکسر کے درمیان 29 نومبر کو ہوگی۔

Similar Posts