لاہور؛ بالیاں نوچنے والی دو برقعہ پوش خواتین گرفتار

پولیس نے بالیاں نوچنے والی دو برقعہ پوش خواتین کو اتفاق میٹرک اسٹیشن سے گرفتار کرلیا۔

لاہور پولیس نے بتایا کہ ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن شفقت سرور نے اتفاق میٹرک اسٹیشن سے خواتین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے بتایا کہ خواتین ملزمان میٹرو بس سے خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار تھیں۔

انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزمہ کو فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، متاثرہ خاتون کی نشان دہی پر دونوں خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

شہربانو نقوی نے بتایا کہ برقعہ پوش خواتین ملزمان میٹرو بس میں سوارخواتین کی بالیاں نقدی اور موبائل چراتی تھیں، گرفتار خواتین سے بالیاں اور چھینی گئی نقدی برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ چند روز قبل بھی خواتین گینگ میٹرو بس میں خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہو گئی تھیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کہا کہ جرائم کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Similar Posts