تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی سلیکٹرز نے گابا میں ڈے اینڈ نائٹ ایشیز ٹیسٹ کے لیے پرتھ ٹیسٹ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو مکمل صحت یاب نہ ہوپانے کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ جوش ہیزل ووڈ بھی انجری مسائل کے سبب دستیاب نہ ہوسکے۔
آسٹریلیا کے 14 رکنی اسکواڈ میں تجربہ کار اوپنر عثمان خواجہ بھی شامل ہیں جو سیریز کے افتتاحی میچ کی دوسری اننگز میں کمر کی تکلیف کی وجہ سے بیٹنگ نہیں کرسکے تھے۔
لیکن پیٹ کمنز کو اپنی مکمل فٹنس پر واپس آنے کے لیے دو ہفتے کا اضافی وقت دیا گیا ہے۔
کمنز کے پاس ایڈیلیڈ میں 17 دسمبر سے شروع ہونے والے تیسرے میچ کے لیے ٹیم میں واپسی کا مضبوط موقع ہوگا۔
اسکواڈ:
اسٹیو اسمتھ (کپتان)، اسکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری، برینڈن ڈوگیٹ، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، نیتھن لائن، مائیکل نیسر، مچل اسٹارک، جیک ویدرالڈ، بیو ویبسٹر
Australia has named its squad for the second #Ashes Test at the Gabba. https://t.co/m1JSOnfKI4
— cricket.com.au (@cricketcomau) November 28, 2025
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ایشیز ڈے نائٹ ٹیسٹ 4 دسمبر سے شروع ہوگا۔
پہلے پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔