بھارتی میڈیا کے مطابق ایک معمولی سی دکان چلانے والے شاداب جکاتی کی وجہ شہرت یوٹیوب ہے۔ ان کی ویڈیو 10 والا بسکٹ کا پیکٹ کتنے کا ہے جی؟ نے لاکھوں ویوز حاصل کیے تھے۔
اس ویڈیو کی شہرت اتنی زیادہ ہوئی تھی کہ بھارت کی کئی معروف شوبز شخصیات نے اس ویڈیو کو ری کریئٹ بھی کیا تھا۔ جس سے شاداب کی شہرت پورے بھارت میں پھیل گئی تھی۔
شاداب کی ویڈیوز پر اب یوٹیوب prپر کافی ویوز ملنے لگے تھے لیکن بی جے پی کے مقامی رہنما کو یہ سب ایک آنکھ نہیں بھا رہا تھا۔
وہ ایک موقع کی تلاش میں تھا اور جب شاداب نے ایک ویڈیو ڈالی جس میں وہ ایک خاتون اور بچی سے نجی باتیں کر رہا ہوتا ہے تو بی جے پی رہنما شکایت لیکر تھانے پہنچ گیا۔
بی جے پی رہنما راہول ٹھاکر نے الزام عائد کیا کہ شاداب نے خاتون اور بچی سے جس طرح گفتگو کی وہ قابل اعتراض ہے۔
پولیس نے دباؤ میں آکر شاداب کو حراست میں لے لیا اور پوچھ گچھ کی تو حقیقت سامنے آنے پر خود نادم ہوکر شاداب کو رہا کردیا۔
یوٹیوبر شاداب نے پولیس کو بتایا کہ ویڈیو میں موجود خاتون اس کی بیوی اور بچی اس کی بیٹی ہے اور گفتگو ان کے اپنے گھر کی ہے جس سے کسی کو نقص امن کا خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔