تفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی ای کامرس تربیتی کلاسز 4 نومبر 2025 سے بارکھان اور کوہلو میں جاری ہیں۔ تربیتی کلاسز میں 100 سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا اور عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ کی تربیت اور مہارتیں سیکھیں۔
طلبا و طالبات کو ای کامرس، فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈیزائننگ اور بزنس مینجمنٹ کی تربیت دی جا رہی ہے۔ خواتین کی خود انحصاری پر خصوصی توجہ دی گئی تاکہ وہ گھروں میں رہ کر باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔
مزید برآں آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نے طلبا و طالبات سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ
طلباء و طالبات کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہیں اور قیمتی سرمایہ ہیں۔ ایف سی بلوچستان (نارتھ) جدید تعلیم و مہارتوں کے ذریعے ایک پرامن اور خوشحال بلوچستان کی بنیاد رکھ رہی ہے۔
آئی جی ایف سی بلوچستان نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوہلو کا دورہ کر کے طالبات و فیکلٹی سے معیاری تعلیم پر تبادلہ خیال کیا جبکہ والدین، اساتذہ اور طلباء و طالبات نے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے اقدامات کو نوجوانوں کی ترقی کا مثبت قدم قرار دیا۔
تربیتی پروگرام سے نوجوانوں کی خود کفالت اور عالمی معیار کی تعلیم و مہارتوں میں اضافہ ممکن ہوسکے گا۔