بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے راجیا سبھا میں اپوزیشن کی نعرے بازی اور واک آؤٹ کے دوران تقریر کی اور طنزیہ انداز میں بتایا کہ 2002 سے اب تک گزشتہ 25 سال سے ایک لمحہ بھی ایسا نہیں گیا جس میں ان لوگوں نے مودی کو گالی دینے کا کام نہ کیا ہو۔
مودی نے کہا کہ مجھے کسی نے پوچھا تھا کہ آپ صحت کا کیا راز ہے، میں نے کہا میں روزانہ دو کلو گالی کھاتا ہوں۔
VIDEO | Delhi: Addressing the Rajya Sabha, Prime Minister Narendra Modi said, “…Someone once asked me, ‘Modi ji, what is the secret of your good health?’ I replied, ‘Main daily do kilo gaali khata hun.’” pic.twitter.com/wD50yEmypz
— Press Trust of India (@PTI_News) February 5, 2026
پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران کانگریس کی ماضی کی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی ایک دہائی کے دوران ماضی کی غلطیاں ٹھیک کر رہے ہیں۔
اپوزیشن کے نعروں پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘وہ کہتے ہیں مودی تیری قبر کھدے گی، یہ صرف ایک نعرہ نہیں ہے بلکہ ان کی میرے خلاف بدترین نفرت ظاہر ہو رہی ہے’۔
نریندر مودی نے کہا کہ کانگریس عوام کو مسئلہ سمجھتی ہے کیونکہ اندراگاندھی نے ایک دفعہ ایران کے دورے میں تقریر کرتے ہوئے اپنے والد نہرو جی سے گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کسی نے میرے والد سے پوچھا کہ ان کو کتنے مسائل کا سامنا ہے تو انہوں نے جواب دیا 35 کروڑ ہیں اور اس وقت بھارت کی آبادی 35 کروڑ تھی۔