تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب ون نے صوبے بھر کے پولیس حکام کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں پولیس فورس میں بڑھتے ذہنی و جسمانی دباؤ پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
پولیسں افسران و جوان جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے اور سخت ڈیوٹی شیڈول انتظامی ،معاشی سماجی و سیاسی معاملات کے باعث مسلسل دباؤ میں رہنے سے ذہنی مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔ شیزوفرینیا، ڈپریشن، بائی پولر ڈس آرڈر سمیت متعدد امراض کا خطرہ رہتا ہے۔
لہذا تمام اضلاع و یونٹس میں منظم زہنی ہیلتھ اسکریننگ لازمی قرار دی جارہی ہے جبکہ کانسٹیبل سے اعلی افسر تک ہر رینک کی اسکریننگ کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ انسپکٹر، ایس آئی، ڈی ایس پی، ایس پی ڈی آئی جی کی اسکریننگ سینئر افسران کی نگرانی میں ہوگی۔
علاوہ ازیں ہر انچارج اپنے عملے کا انفرادی انٹرویو کرکے اسسمنٹ کریں اور مشتبہ کیسز کی مزید تشخیص ضلعی ہسپتال کے سائیکاٹرسٹ سے کرائی جائے۔
مراسلے میں ہدایت دی گئیں کہ صوبے بھر سے جامع اسکریننگ رپورٹس 15 دسمبر تک سینٹرل پولیس آفس پنجاب بھجوائی جائیں۔