خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کو ویزے نہ ملنے کی گونج سینیٹ اجلاس میں بھی پہنچ گئی، سینیٹر دنیش کمار نے پاکستانیوں کے ویزے بحال کرنے بصورت دیگر خلیجی ممالک میں اپنے سفارت خانے بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال میں سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ خلیجی ریاستوں نے پاکستانی شہریوں کو ویزے دینا بند کردیے ہیں، وہاں پر پاکستانیوں کے 95 فیصد ویزے مسترد کردئیے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب ان خلیجی ممالک کو ضرورت پڑتی ہے تو پاکستان کو بھائی کہتے ہیں لیکن ویزوں کے معاملے پر پاکستانیوں کے ویزے مسترد ہورہے ہیں۔
سینیٹر نے کہا کہ بھارت کو تو ویزے جاری کیے جاتے ہیں اور ہمیں نہیں ملتے، ان ممالک میں موجود ہمارے سفیروں کو اس مسئلے کے حل کے لیے کام کرنا چاہیے، اگر معاملہ ٹھیک نہیں ہوتا تو ان ممالک میں پاکستان کو اپنی ایمبیسیاں بند کردینی چاہئیں۔