وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے ہر چیز بغیر کسی رکاوٹ اور پریشانی کے ہو رہی ہے۔
چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی ایف کے بارے میں صرف سوشل میڈیا اور الیکٹرک میڈیا پر مسئلہ بنا ہوا ہے اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹ میں واضح بتا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے ہر چیز بغیر کسی رکاوٹ اور پریشانی کے ہو رہی ہے۔