کیلیفورنیا: سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اسٹاکٹن میں سالگرہ کی ایک تقریب کے دوران فائرنگ سے 4 افراد  ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

خیبر ایجنسی کے مطابق واقعہ ہفتے کی شام تقریباً چھ بجے پیش آیا ، تقریب میں تقریباً سو افراد موجود تھے کہ اچانک فائرنگ شروع ہوگئی جس سے تین بچوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے اسے ایک ٹارگٹڈ حملہ قرار دیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے، ابھی تک کسی کو ابھی گرفتار نہیں کیا گیا۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس نگرانی کی ویڈیو یا معلومات ہوں تو وہ شیرف آفس سے رابطہ کریں۔

پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کیے جار ہے ہیں۔

 

Similar Posts