پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر زیر گردش جعلی نوٹیفکیشن کی وضاحت کردی

پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر زیر گردش جعلی نوٹیفکیشن کی وضاحت کردی۔

سوشل میڈیا پر ایک جعلی نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پی ٹی اے نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا گروپس کے منتظمین کو غیر ملکی ممبرز کو ہٹانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ یہ اطلاع درست نہیں ہے اور اتھارٹی نے ایسی کوئی ہدایت جاری نہیں کی ہے۔

عوام الناس کو مطلع کیا جاتا  ہے کہ غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے اجتناب کریں اور مستند معلومات کے لیے صرف پی ٹی اے کے آفیشل پلیٹ فارمز پر اعتماد کریں۔

Similar Posts