فیلڈ مارشل کے نوٹی فکیشن کے حوالے سے پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری نے وضاحت کردی۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری نے میڈیا سے بات چیت کی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل کے حوالے سے نوٹی فکیشن میں تاخیر سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی کنفیوژن ہے۔
دانیال چوہدری نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام قانونی اور آئینی تقاضے پورے کرنے ہوتے ہیں، اُس کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اب وزیراعظم پاکستان آگئے ہیں، جلد نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتیں جان بوجھ کر اس معاملے کو پیچیدہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔