نجی ہوٹل میں جرمنی، فرانس کی دوستی کی تقریب کا انعقاد

جرمنی اور فرانس کی حکومت اور عوام نے دوستی، محبت، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دے کر جنگ کے راستے کو چھوڑ کر امن کا راستہ اپنایا۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی، فرانس اور یورپین یونین کے اشتراک سے نجی ہوٹل میں جرمنی فرانس کی دوستی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں مختلف ممالک کے سفراء سمیت سول سوسائٹی اور طلبا کی شرکت کی تقریب میں دونوں ممالک کے ایمبسیڈرز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی اور فرانس کے لوگوں نے جنگوں کے بعد امن دیکھا اور دونوں ممالک نے ترقی کی۔

جرمن سفیر اینا لیپل ایمبسڈر فرانس نکولس گلے کا کہنا تھا کہ امن ترقی اور خوشحالی کی علامت ہے۔ تقریب میں پینل ڈسکشن میں ایمبسڈر جوہر سلیم  نمل سوشل سائنس کے ڈین ڈاکٹر ریاض شاد قائد اعظم یونیورسٹی کی اسوسیئٹ پروفیسر ڈاکٹر سلمہ ملک اور مجتبی علی عیسانی نے حصا لیا اور جرمن فرینچ دوستی اور چیلنجز اکانومی پر روشنی ڈالی شرکا کا کہنا تھا کہ جرمنی اور فرانس امن کے لئے اکھٹے ہوسکتے ہیں تو خطے میں امن کی بحالی کے لئے پاکستان اور بھارت کو اکھٹا ہونا چاہیے تاکہ قومیں ترقی کرسکے اور عوام خوشحال زندگی گزار سکیں۔

Similar Posts