اسلام آباد : حکومت نے بلال بن ثاقب کو چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی مقرر کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلال بن ثاقب چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیڑی اتھارٹی تعیناتی کے بعد معاون خصوصی کا عہدہ نہیں رکھ سکتے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔
بلال بن ثاقب بغیر تنخواہ کے چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیڑی اتھارٹی کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے، تعیناتی اعزازی بنیاد پر تین سال کے لیے کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلال بن ثاقب کی تقرری کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی جس پر فوری طور پر اطلاق ہوگا اور چیئرمین پی وی اے آر اے کو وزیرِ مملکت کا درجہ بھی حاصل ہوگا۔