مومن آباد پولیس نے رحیم شاہ کالونی کے ٹو پہاڑی کے قریب ڈکیت گینگ سے مبینہ مقابلے کے دوران 3 زخمی سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار 3 ڈاکوؤں کو مہران ولد ابراہیم ، اسمٰعیل ولد فضل خالق ، فہیم ولد گلشیر کے نام سے جبکہ چوتھے ساتھی کو اکرام عرف ببلا ولد اکرم کے نام سے شناخت کیا گیا جن کیے قبضے سے 2 پستول ، گولیاں ، چلیدہ خول ، چھینے گئے موبائل فونز ، نقدی اور 2 موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے تینوں زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس ان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔