تاجکستان نے افغانستان کے ساتھ سرحدی سکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے روس سے باضابطہ مدد طلب کرلی ہے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق تاجک سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ افغان سرحد کی حفاظت اور مشترکہ گشت سے متعلق روس کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ بات چیت میں سرحدی نگرانی کے لیے مختلف آپشنز زیر غور لائے جا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے افغانستان سے آئے دہشت گردوں کے ڈرون حملے میں 5 چینی شہری ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوئے تھے جس کے بعد تاجکستان نے سرحدی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق 1300 کلومیٹر طویل افغان۔تاجک سرحد پر روسی فوج کی تعیناتی کا امکان زیر غور ہے جبکہ سرحدی علاقوں میں ہیلی کاپٹر گشت شروع کرنے کا آپشن بھی زیرِ غور رکھا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سرحدی سیکیورٹی کے حوالے سے حتمی فیصلہ چند دنوں میں متوقع ہے۔