کراچی کے علاقے سعود آباد ماڈل کالونی میں دو مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان شہری سے قیمتی موبائل فونز اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے فیس ماسک پہن رکھے تھے اور چند سیکنڈز میں واردات مکمل کرکے باآسانی موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعہ آج صبح تقریباً ساڑھے سات بجے پیش آیا تھا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ماڈل کالونی اور اس کے اطراف صبح کے اوقات میں لوٹ مار کی وارداتیں معمول بنتی جارہی ہیں جس کے باعث شہری شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
دوسری جانب متعلقہ پولیس تاحال واقعے سے لاعلم ہے اور نہ ہی کسی قسم کی کارروائی یا تفتیش کا آغاز کیا گیا ہے، جس پر علاقہ مکینوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔