انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تمام فارمیٹس کی تازہ رینکنگ جاری کردیں جس کے مطابق صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی فہرست میں سکندر رضا کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز کی فہرست میں بھارت کے ورون چکرورتھی پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔
پاکستان کے ابرار احمد چار درجے ترقی سے چوتھی اور محمد نواز دو درجے ترقی سے گیارہویں پوزیشن پر آگئے۔
شاہین آفریدی کی اٹھارہویں پوزیشن برقرار ہے۔ سفیان مقیم چار درجے تنزلی سے بتیسویں اور سلمان مرزا چار درجے ترقی سے چونتیسویں پوزیشن پر آگئے۔
صائم ایوب بارہ درجے کی چھلانگ لگا کر انتالیسویں پوزیشن پر آگئے۔
As a Pakistan standout reclaims top spot on the ICC T20I All-Rounder Rankings, Virat Kohli makes another push for top spot among ODI batters 👇https://t.co/n0jPdYGcTA
— ICC (@ICC) December 3, 2025
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی فہرست میں بھارت کے ابھیشیک شرما بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان دو درجے تنزلی سے چھٹی پوزیشن پر چلے گئے۔
بابر اعظم ایک درجہ تنزلی سے تیسویں پوزیشن پر چلے گئے جبکہ صائم ایوب دو درجے ترقی سے پینتیسویں نمبر پر آگئے۔
ون ڈے بولرز کی فہرست میں ابرار احمد، شاہین آفریدی اور حارث رؤف بدستور بالترتیب نویں، اکیسویں اور تئیسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
ون ڈے بیٹرز کی فہرست میں بابر اعظم کی چھٹی اور سلمان آغا کی سترہویں پوزیشن برقرار ہے۔
ٹیسٹ بولرز کی فہرست میں نعمان علی تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ بیٹرز کی فہرست میں سعود شکیل ایک درجے ترقی سے گیارہویں پوزیشن پر آگئے۔