وزیراعلیٰ پنجاب نے ’امام مسجد اعزازیہ کارڈ‘ کی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ”وزیراعلیٰ اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب“ کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فروری 2026ء تک اعزازیہ کارڈ کے اجراء کی ڈیڈ لائن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے امام مساجد کو یکم جنوری سے ادائیگی کا حکم دے دیا، پہلی مرتبہ پے آرڈر دیے جائیں گے جبکہ یکم فروری سے ”وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب“ کے ذریعے ادائیگی ہوگی۔

مریم نواز نے ہدایت دی کہ آئمہ کرام کی رجسٹریشن کا عمل مسلسل جاری رکھے جائے، اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں 62994 آئمہ کرام کے رجسٹریشن فارم وصول ہوئے ہیں جن کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ ملک و قوم کے مفادات کے خلاف اور اخلاقی یا مالی جرائم میں ملوث امام مسجد کا اعزازیہ بند کر دیا جائے گا، اجلاس میں صوبے بھر میں مسجد مینجمنٹ کمیٹیاں اور تحصیل مینجمنٹ کمیٹیاں بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا اسسٹنٹ کمشنروں کو ہر ماہ آئمہ کرام کو مدعو کرکے میٹنگ کی ہدایت

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا حساس ایریا میں مسلسل کومبینگ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت
اجلاس میں سیف سٹی کیمروں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر سخت کاررائی کے لئے قانون سازی کا فیصلہ 
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی فورتھ شیڈول جرائم پیشہ افراد کی ڈیجیٹل نگرانی کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا غیر قانونی طور پر مقیم افغانون کے خلاف آپریشن مسلسل جاری رکھنے کا حکم

Similar Posts