عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹرینجرز تھنگز سیزن 5 نے ریلیز کے آغاز پر انگلش زبان کی کسی بھی سیریز کی سب سے بڑی اوپننگ کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
یہ کارناما اس سیریز کو نیٹ فلکس کی تاریخ کی تیسری سب سے بڑی اوپننگ بھی بنا دیتا ہے۔ پہلی دو نمبروں پر اب بھی کوریا کی سپر ہٹ Squid Game کی سیزن 2 اور 3 موجود ہیں۔
اس (سیزن 5) کی اوپننگ گزشتہ سیزن 4 کے مقابلے میں 171 فیصد زیادہ رہی جس سے مداحوں کی بیتابی، انتظار اور جنون کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔
ریلیز سے پہلے ہی اس سیزن کا بخار اس حد تک چڑھ چکا تھا کہ نیٹ فلکس کی ٹاپ 10 لسٹ میں پہلی بار کسی ایک شو کے 5 سیزنز بیک وقت شامل ہو گئے۔
سیزن 5 کے ابتدائی چار ایپی سوڈ ریلیز ہوچکے ہیں جبکہ تین مزید کرسمس ڈے پر اور سیریز فائنل سال نو پر آئے گا۔
نیٹ فلکس کی اس ہفتے کی ٹاپ لسٹ میں کیون ہارٹ کا اسپیشل Acting My Age بھی 9.2 ملین ویوز کے ساتھ نمبر 2 پر پہنچ گیا۔
اسی طرح فلموں میں Jingle Bell Heist نے 19.3 ملین ویوز کے ساتھ سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔