لانڈھی میں کپڑوں کی فیکٹری میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف

کراچی میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں کپڑوں کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ لانڈھی کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ پر قابو پانے کا عمل جاری ہے۔

Similar Posts