پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز سالوں سے چیئرمین کنٹرولر اور سیکریٹری سے محروم

پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز مستقل چئیرمین، کنٹرولرز امتحانات اور سیکرٹری شپ سے محروم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 1سال سے 3 سال میں بورڈز ان افسران سے مکمل محروم ہیں۔ تمام 9تعلیمی بورڈز کا نظام عارضی سسٹم سے چلایا جارہا ہے۔ تمام بورڈز کے روزمرہ کے معاملات اہم ایشو تباہی کے دہانے پہنچ گئے ہیں۔

ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی میں عارضی چئیرمین کی تقرری بھی نہیں ہوسکی۔ صدر یونین پنڈی بورڈنے کہا کہ ہم چئیرمین کنٹرول سیکرٹری تعینات کے لئے احتجاج کر کے تھک گئے۔ فوری طور پر بورڈز کی تینوں اہم ترین سیٹوں پر مستقل تقرریاں کی جائیں۔

چئیرمین کنٹرولر سیکرٹری بورڈز تقرریاں تین سال کی ہوتی ہیں سب مدت مکمل کر کے جاچکے۔ صرف ملتان لاہور اور ساہی وال بورڈز میں ریگولر سیکرٹریز موجود ہیں جبکہ کمشنرز کو چیئرمین کے اضافی چارج دئیے گئیے ہیں۔ اُن کے پاس بورڈز کیلئے وقت ہی نہیں۔

ذرائع پنجاب ایجوکیشن کمیشن نے بتایا ہے کہ نوٹس لے لیا گیا ہے، جلد ان تقرریوں کے لئے اخبار میں اشتہار دیا جائے گا۔

Similar Posts