قوم کو اپنی بہادر افواج اور آپکی قیادت پر ناز ہے، خواجہ آصف کی فیلڈ مارشل کو مبارکباد

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جن فاتحین نے ملک کو تاریخ ساز فتح سے نوازا آج قوم ان سپہ سالاروں کو اعزاز سے نواز رہی ہے۔

وزیر دفاع نے لکھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نشان امتیاز ملٹری و ہلال جرات اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نشان امتیاز ملٹری و ہلال جرات کو مبارک ہو۔

خواجہ آسف کا کہنا تھا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج اور آپکی قیادت پر ناز ہے، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، آمین۔

اللہ کی رحمت فضل وکرم سے جن فاتحین نے قوم و ملک کو تاریخ ساز فتح سے نوازا، آج قوم ان کواورانکی کما نڈ میں لاکھوں وطن کے محفافظوں کی لازوال خدمت کے اعتراف میں سپہ سالاروں کو اعزاز سے نواز رہی ھے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نشان امتیاز ملٹری،ھلال جرات اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد… pic.twitter.com/WSfomXjKs9
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) December 5, 2025

 

Similar Posts