واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کی پروفیسر ہیلی میریڈتھ نے ایک نجی کلیکشن میں رکھے شیشے کے ایک قدیم رومی کپ میں چھپی غیر متوقع تفصیلات کی نشان دہی کی۔
یہ کپ 300 سے 500 عیسوی کے درمیان شیشے کے ایک سنگل بلاک سے بنایا گیا تھا۔ اس کپ کو فنکارانہ نمونے کے طور پر سراہا جاتا ہے۔
پروفیسر نے مشاہدہ کرنے کے بعد اس کپ کی پشت پر ہیرے، پتے اور صلیبوں جیسے نشانات کندہ کی نشاندہی کی۔
یہ نشانات بظاہر سجاوٹ کے لیے بنائے گئے تھے لیکن پروفیسر کا خیال ہے کہ یہ اس کپ کے بنانے والوں کے نشان تھے۔
پروفیسر ہیلی نے ایسے ہی نشانات دیگر برتنوں پر کندہ دیکھے جو چوتھی اور چھٹی صدری عیسوی کے شیشے کے برتنوں کے کلچر سے متعلق بتاتے ہیں۔
پروفیسر کا خیال ہے کہ یہ نشانات اس وقت کے برانڈ لوگو کے طور پر کام آتے ہوں گے۔