لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

0 minutes, 0 seconds Read
ملک میں داخل ہونے والے مغربی سسٹم کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، جہلم، گجرات، لاہور، گجرانوالہ، مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

اسی طرح جمعرات کے روز بھی راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، جہلم، گجرات، لاہور، گجرانوالہ، مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

Similar Posts