جنگ بہت جلد ختم ہوسکتی ہے، ایرانی بات کرنا چاہتے ہیں تو فون کرسکتےہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

0 minutes, 0 seconds Read
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ بہت جلد ختم ہوسکتی ہے اور امریکا بڑی کامیابی حاصل کرے گا جبکہ ایرانی اگر بات کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں فون کرسکتے ہیں۔

فوکس نیوز کو انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ اگر وہ بات کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے پاس آسکتے ہیں یا ہمیں فون کر سکتے ہیں، آپ جانتے ہیں، ایک ٹیلی فون ہوتا ہے، ہمارے پاس اچھی اور محفوظ لائنیں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ معاہدے میں کیا ہونا چاہیے، یہ بات بہت سادہ ہے کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتے ورنہ ملاقات کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے نمائندے اسلام آباد بھیجنے کا فیصلہ واپس لینے کے سوال پر کہا کہ وہاں پہنچنے کے لیے کئی گھنٹوں کی پرواز ہوتی ہے ہے اس لیے میں نے کہا کہ اب ہم یہ مزید نہیں کریں گے کیونکہ ہمارے پاس تمام اختیارات ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ یہ جنگ بہت جلد ختم ہو سکتی ہے اور امریکا بہت بڑی کامیابی حاصل کرے گا۔

 

Similar Posts