وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی، قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچائیں گے، معیشت مستحکم ہو رہی ہے، میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کے لیے ٹاسک فورس بھی بنائی ہے۔
اسلام آباد میں میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس بنائی، ٹاسک فورس نے سخت محنت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اوسطا ساڑھے 7 روپے کمی کی، پاکستان کی معیشت مسحتکم ہو رہی ہے۔
انھو نے کہا کہ 72 گھنٹوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئیں، سوچ بچار ہو رہی ہے جلد ہم آپشن سامنے لائیں گے، اس کا فائدہ معیشت اور عوام کو دینے کیلئے کام کریں گے۔