نوعمر ٹک ٹاکرز کے اکاؤنٹ اب ان کے والدین کنٹرول کرسکیں گے

0 minutes, 2 seconds Read

ٹک ٹاک نے فیملی پیئرنگ فیچر میں مزید بہتری لاتے ہوئے والدین کے لیے کنٹرول اور شفافیت میں اضافہ کر دیا۔

ٹک ٹاک نے نوجوانوں میں صحت مند ڈیجیٹل عادات کو فروغ دینے کی غرض سے خاندانوں کی مدد کے لیے تیار کردہ ، والدین کے کنٹرولز اور فلاح و بہبود کے ٹولز میں مزید اضافہ کیا ہے۔

یہ اپ ڈیٹس ٹک ٹاک کے آن لائن سیفٹی کے عزم کا حصہ ہیں، جو والدین کو بہتر نگرانی فراہم کرتے ہوئے نوجوان صارفین میں ذمہ دار اور محتاط اسکرین ٹائم کو فروغ دیتے ہیں، اور اس کی فیملی پیئرنگ کی خصوصیت کو مزید بہتر بناتے ہیں۔

تازہ ترین اپ ڈیٹس میں درج ذیل شامل ہیں

ٹائم اَوے شیڈولنگ والدین اپنی مرضی کے مطابق اسکرین فری مدت (مثال کے طور پر، اسکول کے اوقات، سونے کا وقت، ہفتے کا اختتام) مقرر کرسکتے ہیں، اگرچہ نوعمر افراد اضافی وقت کے لیے درخواست کرسکتے ہیں لیکن حتمی منظوری کا اختیار والدین کے پاس ہے۔

  • ٹین نیٹ ورک ویزیبلٹی والدین اب دیکھ سکتے ہیں کہ اُن کا نوعمر فردکس کو فولو کرتا ہے، کون اسے فولو کرتا ہے، اور کس کے اکاؤنٹس کو انہوں نے بلاک کیا ہے- اس طرح یہ آن لائن تعاملات کے بارے میں باقاعدہ بحث کو فروغ دیتا ہے۔

فعال رپورٹنگ الرٹس جب کوئی نوعمر فرد ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے کانٹنٹ کی اطلاع دیتا ہے تو جلد ہی ، اُن کے پاس قابل اعتماد بالغ فرد کو مطلع کرنے کا اختیار بھی ہوگا ، خواہ فیملی پیئرنگ فعال نہ ہو۔

اِن اپ ڈیٹس کے ساتھ ، فیملی پیئرنگ اب والدین کو ٹک ٹاک پر اپنے نوعمرافراد کے تجربے کے مطابق 15 سے زیادہ حسب ضرورت دئیے جانے والے سیفٹی ، پرائیویسی اور فلاح و بہبود کی خصوصیات پیش کرتےہیں۔

نوجوانوں کے لیے صحت مند ڈیجیٹل عادات کی حوصلہ افزائی

نوجوانوں کو اسکرین ٹائم کی عادات کو بہتر بنانے میں مدد دینے کے لیے ٹک ٹاک 16 سال سے کم عمر صارفین کے لیے بھی ونڈ ڈاؤن (Wind-Down Feature) فیچر متعارف کرا رہا ہے۔ اگر وہ رات 10 بجے کے بعد بھی ٹک ٹاک پر فعال رہتے ہیں تو اُن کی فار یو (For You)فیڈ پر فل اسکرین اور پرسکون موسیقی کے ساتھ رکاوٹ آئے گی گی ، جس سے انہیں لاگ آف کرنے کی ترغیب ملے گی۔

اگر وہ اسکرول(scroll) کرنا جاری رکھتے ہیں تو ایسی صورت میں ایک دوسرا اور زیادہ مستقل اشارہ ظاہر ہو گا۔

ابتدائی تجربات سے معلوم ہوتا ہے کہ زیادہ تر نوعمر افراد اُن یاد دہانیوں کو فعال رکھنے کا انتخاب کرتے ہیں ، جس سے مثبت ڈیجیٹل طرز عمل کو تشکیل دینے میں خصوصیت کی تاثیر کو تقویت ملتی ہے۔ آنے والے ہفتوں میں ٹک ٹاک اس فیچر کے اندر مراقبہ کی مشقوں کی جانچ کرے گا، کیونکہ تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ذہنی مراقبہ نیند کے معیار کو بہتر بنا سکتا ہے۔

ٹک ٹاک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ“ٹک ٹاک میں ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں اُس میں حفاظت بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ نئی اپ ڈیٹس صحت مند ڈیجیٹل عادات کو فروغ دینے کے لیے ضروری ٹولز کے ساتھ خاندانوں کو بااختیار بنانے کے لیے بھی ہمارے جاری عزم کا حصہ ہیں۔ فیملی پیئرنگ کو بڑھا کر، اپنی انڈسٹری پارٹنرشپ کو مضبوط بنا کر اور صحت کے جدید فیچرز متعارف کروا کر ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ نوجوان صارفین محفوظ اور مثبت آن لائن ماحول میں تلاش، کریئٹ اور رابطہ قائم کر سکیں۔“

آن لائن سیفٹی معیارات کو متحرک رکھنے والی صنعت کی شراکت داری

ٹک ٹاک صنعت بھر میں عمر کی یقین دہانی اور ڈیجیٹل حفاظت کو مضبوط بنانے کے لیے عالمی رہنماؤں کے ساتھ فعال طور پر تعاون کر رہا ہے۔ پلیٹ فارم عمر کے حوالے سے اپنے قوانین کو نافذ کرنے اورٹک ٹاک استعمال کرنے والے افراد کی عمر کی تصدیق کرنے کے لیے اضافی طریقوں کو شامل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اپنے نفاذ کے ایک حصے کے طور پر ، ٹک ٹاک 13 سال سے کم عمر کے لوگوں کو پلیٹ فارم پر آنے سے روکنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مشین لرننگ جیسی ٹیکنالوجی کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہے کہ نوجوان عمر کے مطابق تجربے سے لطف اندوز ہوں ۔

ٹیلی فونیکا(Telefónica) کے ساتھ شراکت داری میں ٹک ٹاک موبائل سروس فراہم کنندہ کی بنیاد پر عمر کی توثیق، تصدیق اور حفاظتی اقدامات میں اضافے پر بھی غور کر رہا ہے۔

مزید برآں، ٹک ٹاک عمر کی یقین دہانی پر ملٹی اسٹیک ہولڈرز ڈائیلاگ میں ایک اہم شراکت دار ہے، جو سینٹر فار انفارمیشن پالیسی لیڈرشپ اور وی پروٹیکٹ گلوبل الائنس کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں عمر کی تصدیق کے لیے بہترین طریقوں کو قائم کیا جا سکے۔

Similar Posts