’نیوز کانفرنس کرتے ہو، کام بھی کر لو بھائی،‘ گورنر سندھ کی میئر کراچی کا نام لیے بغیر تنقید

0 minutes, 0 seconds Read

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میئر کراچی کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیوزکانفرنس کرتے ہو، کام بھی کرلو بھائی، ہمیں نہ سکھائیں، اسی فیصد مینڈیٹ رکھنی والی جماعت کا گورنر ہوں۔ انھوں نے مرتضی وہاب کو موٹر سائیکل پر ساتھ کراچی کا چکر لگانے کی پیشکش کر دی۔

کراچی میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ٹریفک گردی رکنے کا نام نہیں لے رہی، ٹریفک حادثات تھم نہیں رہے، واقعات بڑھتےجا رہے ہیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ملیر کے کامران خورشید اور اہلیہ دونوں ٹریفک حادثے میں چل بسے، کامران خورشید کی 2 بچیاں یتیم ہو چکی ہیں ، ٹینکرز، ڈمپرز کے ٹائرز کراچی میں خاص کمیونٹی کوشہید نہیں کر رہے، ٹینکر اور ڈمپر تلے کوئی بھی شخص کچلا جا رہا ہے۔

گورنرسندھ نے کہا کہ لاشوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، کسی کی ذات ، قومیت کا مسئلہ نہیں، لاشوں پرسیاست نہیں ہوگی ہم نے ٹریفک حادثات کو ختم کرنا ہے، کراچی میں رہنے والے ہر شہری کا مقدمہ میں لڑ رہا ہوں۔

مرتضی وہاب مینڈیٹ چوری کرکے میئر بنے، اب ان کو گورنر فوبیا ہوگیا ہے، فاروق ستار

کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران میئر کراچی کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پریس کانفرنس کرتے ہو، کام بھی کر لو بھائی، میں موٹرسائیکل چلاتا ہوں، آپ پیچھے بیٹھیں، کراچی گھومتے ہیں۔

گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ آپ چنگچکی لے آئیں، میں اس میں بیٹھ جاتا ہوں، 80 فیصد مینڈیٹ رکھنی والی جماعت کا گورنر ہوں، اگر بقول آپ کے میرے پاس اختیار نہیں تو میں شہر کا بیٹا ہوں، اپ ہمیں نہ سکھائیں۔

Similar Posts