بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گِل کی جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں واپسی کی تصدیق کر دی۔
ہفتے کے روز جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں 1-2 سے فتح حاصل کرنے کے بعد پریس کانفرنس میں گوتم گمبھیر کا کہنا تھا کہ شبھمن کھیلنے کے لیے تیار ہیں، اس ہی لیے انہیں سلیکٹ کیا گیا ہے۔
واضح رہے شبھمن گِل گزشتہ ماہ جنوبی افریقا کے خلاف کولکتہ ٹیسٹ میں گردن پر گیند لگنے سے زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے تھے اور دوسرے ٹیسٹ کے لیے رشبھ پنٹ کو کپتان بنایا گیا تھا۔
جبکہ ایک روزہ سیریز میں ان کی جگہ یشسوی جیسوال نے روہت شرما کے ساتھ اوپننگ کی تھی۔
واضح رہے بھارتی ٹیم میں آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا بھی انجری کے بعد واپسی کر رہے ہیں۔