پولیس کے مطابق موچکو پولیس چوکی نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم کے بیگ سے بھاری مالیت کی 3 کلو سے زائد منشیات آئس برآمد کر کے اسمگلنگ میں ملوث ملزم سراج کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم سے برآمد کی گئی منیشات آئس کی عالمی منڈی میں قیمت 55 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے جبکہ گرفتار ملزم وندر سے موٹر سائیکل پر منشیات کراچی اسمگل کرتا تھا۔
کارروائی کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ گرفتار ملزم سے اہم انکشافات بھی سامنے آئی ہیں جو کہ شہر میں آئس اور کرسٹال تنزانیہ کی ڈیلیوری بھی دیتا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ منشیات نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو گھروں تک پہنچائی جاتی تھی تاہم اس حوالے سے منشیات کے خریداروں کا ڈیٹا بھی مرتب کیا جا رہا ہے اور گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہے ہیں۔