کراچی میں بن قاسم ریلوے ٹریک پر اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا احتجاج جاری ہے، احتجاج کے باعث ریلوے کا نظام متاثر ہے۔
پاکستان اسٹیل ملز کے بر طرف ملازمین نے بن قاسم ریلوے ٹریک پر کئی گھنٹوں سے دھرنا دیا ہوا ہے جس کے باعث کراچی سے اندرون ملک جانے اور آنے والی ٹرین سروس معطل ہے۔
احتجاج میں شامل ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا، مطاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ 6 ہزار ملازمین کو بحال کیا جائے، مطالبات تسلم نہ ہوئے تو ہائی وے بھی بلاک کریں گے۔
اسٹیل ملز کے سیکڑوں برطرف ملازمین احتجاجا قومی شاہراہ سے ریلوے ٹریک پر منتقل ہوئے جس کے بعد پپری ریلوے اسٹیشن کے دونوں ٹریک مکمل طور پر بند ہونے سے اندرون ملک سے کراچی آنے والی ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی۔