پی ٹی آئی جعفرایکسپریس کی طرح کاٹلنگ واقعے کو بھی سیاسی رنگ دے رہی ہے، طلال چوہدری

0 minutes, 0 seconds Read

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر مملکت طلال چوہدری نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دہشت گردوں کو بارڈر کھول کر آباد کیا ۔ یہ کاٹلنگ کے واقعے پر سیاست کر رہے ہیں۔ یہ جعفر ایکسپریس کی طرح اس حملے کو بھی سیاسی رنگ دے رہے ہیں۔ بنوں میں دہشت گرد حملے کی مذمت تک نہیں کی۔

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد امن امان کی ذمہ داری کس کی ہے۔ یہ نہیں پوچھتے کہ کس نے کتنی قربانی دی۔ یہ بتائیں کاؤنٹر ٹیررازم فورس کتنے اضلاع میں بنائی؟ پورے پشاور میں 100 کیمرے نہیں ہیں یہ کیسے جنگ لڑیں گے۔

وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ یہ سیف سٹی اور فورنزک لیب نہیں بنا سکے۔ تنخواہ پوچھنے والے کسی سے پوچھ لیں کہ کس کی کتنی قربانیاں ہیں، 18 ویں ترمیم کے بعد امن و امان کی ذمہ داری کس کی ہے؟ دہشت گردی کا خاتمہ میاں نواز شریف کے دور میں کردیا گیا۔

طلال چوہدری نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مگر افسوس پی ٹی آئی نے ان دہشت گردوں کو دوبارہ بسایا۔ بتایا جائے کہ کے پی میں سی ٹی ڈی کتنے اضلاع میں بنائی گئی۔ بتایا جائے کتنے سیف سٹی کیمرے کے پی میں لگائے گئے۔

قومی اسمبلی اجلاس؛ اپوزیشن ارکان اور اسپیکر کے درمیان تلخ کلامی، نکتہ اعتراض کا مطالبہ

انھوں نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں واضح ہے کہ صوبے امن و امان کے ذمہ دار ہیں، یہ کاٹلنگ کے واقعے کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں۔ یہ جعفر ایکسپریس کی طرح اس حملے کو بھی سیاسی رنگ دے رہے ہیں۔ جس طرح کا سیشن رکھنا چاہتے ہیں رکھیں، چاروں صوبوں بارے بریفنگ سامنے رکھی جائے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ سرحدوں سے دہشت گردی آتی ہے مگر جو شہروں میں بسائے گئے انکے بارے میں کیوں نہیں بولتے۔ یہ پہلا ملک پاکستان ہے جہاں ایک جماعت دہشت گردوں کا ساتھ دیتی ہے۔ ان لوگوں سے کیسے بات کی جاسکتی ہے جن کے ہاتھ میں بندوق ہے۔

انھوں نے کہا کہ جب قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس تھا تو یہ کیوں نہیں آئے؟ چیئرمین پی ٹی آئی حکومت و اپوزیشن میں کبھی سلامتی کمیٹی اجلاس میں نہ آئے۔ افغانستان حملہ کرے یا انڈیا ، کبھی بانی چیئرمین نہیں آئے انہیں اپنی انا سب سے مقدم ہے۔

وزیرمملکت برائے داخلہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت کیوں کارکردگی کی بات نہیں کرتی۔ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کیوں نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کرتی۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کی معاونت کبھی بھی دہشت گردوں کے خاتمے میں نہیں رہی۔ انکی معاونت ہمیشہ دہشت گرد بسانے میں رہی ہے۔ مردان ڈرون کے حوالےسے مکمل شواہد کے ساتھ کیا گیا۔ اس ڈرون حملے کے دوران کئی دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے ارکان نے وزیر مملکت طلال چوہدری کی تقریر کے دوران بھی احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی اراکین نے نعرے بازی کی اور ڈیسک بجا کر احتجاج کیا۔

Similar Posts