شہری سے بدسلوکی کی وائرل ویڈیو پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کا نوٹس، سب انسپیکٹر معطل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص کو شہری کے ساتھ نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے دیکھا اور سنا گیا۔

معاملہ منظرِعام پر آتے ہی ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے اس ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے نازیبا زبان استعمال کرنے والے شخص کے خلاف فوری کارروائی کا حکم جاری کیا ہے۔ اور ڈی آئی بی انچارج ساؤتھ سب انسپیکٹر کامران اشر کو فوری طور پر معطل کر کے ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈی آئی جی سی آئی اے کو واقعے کی مکمل انکوائری کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

شہریوں کے ساتھ نازیبا الفاظ کا استعمال کسی صورت قابلِ برداشت نہیں۔ واقعے میں ملوث شخص کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کو بھی عوام کے ساتھ بدسلوکی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Similar Posts