کراچی: غیر رجسٹرڈ قبرستانوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ

0 minutes, 0 seconds Read

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر میں قائم غیر رجسٹرڈ قبرستانوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک اہم قدم اٹھا لیا ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے ڈائریکٹر قبرستان کو فوری طور پر رجسٹریشن عمل شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

حکام کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دائرہ اختیار میں اس وقت 38 قبرستان رجسٹرڈ ہیں، جبکہ شہر بھر میں 200 سے زائد قبرستان موجود ہیں جن میں سے متعدد غیر رجسٹرڈ اور انتظامی نگرانی سے باہر ہیں۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے قبر کی قیمت 14,300 روپے مقرر کر رکھی ہے، تاہم بعض مقامات پر گورکن کی جانب سے زائد فیس وصولی کی شکایات سامنے آئی ہیں، جس پر میئر کراچی نے واضح ہدایت دی ہے کہ اضافی فیس لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق اس اقدام کا مقصد قبرستانوں میں شفافیت، نظم و ضبط اور شہریوں کو مالی استحصال سے بچانا ہے۔

Similar Posts