قبول ہے سے سات پھیرے تک؛ سارہ خان کی کرش پاٹھک سے دوسری شادی، تصاویر وائرل

بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سارہ خان نے کرش پاٹھک سے دوسری شادی کرلی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکتوبر میں دونوں کی کورٹ میرج ہوئی تھی جس کے بعد دسمبر میں باقاعدہ شادی کی تقریبات منعقد کی گئیں  اور اس موقع پر خوبصورت تصاویر لی گئیں۔

نوبیاہتا جوڑے نے اپنی دلکش شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ سارہ اور کرش نے شادی کی تقریبات میں ہندو رسومات کے ساتھ نکاح کی تقریب بھی رکھی۔

نوبیاہتا جوڑے نے ہندو رسومات کے لیے سرخ روایتی ملبوسات کا انتخاب کیا جبکہ نکاح کی تقریب میں سفید چمکدار لباس نے ان کی جوڑی کو نہایت خوبصورت انداز بخشا۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

جوڑے نے تصاویر کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ قبول ہے سے سات پھیرے تک، ہماری محبت نے خود اپنی کہانی لکھی اور دونوں جہانوں نے ہاں کہہ دی۔

سارہ خان نے شادی کے بعد ریسپشن کی تصاویر بھی جاری کیں جن میں وہ اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ سارہ خان کی یہ دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل وہ اداکار علی مرچنٹ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک تھیں، تاہم ایک سال بعد ہی دونوں کے درمیان میں طلاق ہو گئی تھی۔

Similar Posts