واشنگٹن پوسٹ کا ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان نہ پہنچنے کا دعویٰ، وائٹ ہاؤس کا بیان جاری

0 minutes, 0 seconds Read

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایرانی حکام کے درمیان ہونے والی گفتگو کی بنیاد پر یہ دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں سے ایران کی جوہری تنصیبات کو خاطر خواہ نقصان نہیں ہوا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس حکام نے سینئر ایرانی حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت ریکارڈ کرنے کے بعد کہی ہے، جس کے مطابق امریکی حملوں نے صرف کچھ ماہ تک جوہری پروگرام کو پیچھے کیا ہے۔

ادھر وائٹ ہاؤس کی جانب سے واشنگٹن پوسٹ کی اس رپورٹ کو مسترد کردیا گیا ہے۔

ایران نے یورینیم افزودگی کے خاص مقامات کو دوبارہ فعال کردیا تو نتیجہ کیا ہوگا؟

وائٹ ہاؤس ترجمان کا کہنا ہے کہ نامعلوم ایرانی حکام جانتے ہیں کہ جوہری تنصیبات کو کتنا نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات تباہ ہونے سے متعلق صدر ٹرمپ نے اپنے بیانات میں بارہا اس حملے کو ایران کی جوہری صلاحیت کو مٹی میں دفن کرنےسے تعبیر کیا، جبکہ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تمام تجزیے ’صدر کی تاریخی کامیابی کو چھپانے کی کوشش‘ ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے بھی امریکی حملوں میں ایرانی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچنے کا دعویٰ کیا تھا۔

Similar Posts