بھارت میں انڈیگو ایئرلائنز کی ایک پرواز میں کبوتر طیارے کے اندر مسلسل اڑتا رہا اور مسافروں کے گرد چکر لگاتا رہا۔ اس دوران کچھ مسافر خوفزدہ ہو کر چیخنے لگے جبکہ کئی مسافر اس منظر کی ویڈیو بنانے میں مصروف ہوگئے۔
چند لمحوں کی بے چینی کے بعد صورتحال معمول پر آگئی اور مسافر خود بھی اس واقعے سے لطف اندوز ہونے لگے۔ کچھ مسافروں نے کبوتر کو پکڑنے کی کوشش بھی کی۔
View this post on Instagram
ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصروں کی بھرمار کردی۔ صارفین نے طنزو مزاح میں دلچسپ کمنٹس کیے جبکہ ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت میں فضائی آپریشن شدید مشکلات کا شکار ہے جہاں روزانہ سیکڑوں پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہورہی ہیں۔