تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اصلاحاتی ایجنڈے میں وفاقی و صوبائی اداروں کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے مربوط اقدامات سے آئی ایم ایف کے دوسرے جائزے کی کامیاب تکمیل ممکن ہوئی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دے دی، ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی کے تحت اضافی 20 کروڑ ڈالر بھی جاری کی گئے جبکہ آئی ایم ایف نے حالیہ سیلاب کے باوجود پاکستان کی مضبوط معاشی کارکردگی کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے وفاقی اور صوبائی سطح پر مشترکہ کوششیں معیشت کے استحکام میں اہم قرار دیا۔ سیلابی صورتحال کے باوجود فوری عالمی امداد کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
پاکستان کے مالیاتی اور بیرونی شعبے کے مستحکم بفرز نے بحران سنبھالنے میں مدد دی اور مضبوط معاشی نظم و نسق نے ملک کو بڑا جھٹکا برداشت کرنے کے قابل بنایا۔