شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 22 شفیق کالونی کے رہائشی شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق گبول ٹاؤن کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 22 شفیق کالونی گتا فیکٹری کے قریب سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔
متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 33 سالہ تنویر احمد ولد محمد بشیر کے نام سے کی گئی۔
جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثا کا کہنا ہے کہ تنویر نے خود کو پھندا لگا کر خودکشی کی ہے ، ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔