مصطفیٰ عامر قتل کیس میں فرد جرم آج بھی عائد نہ ہوسکی

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس سمیت دیگر مقدمات میں ارمغان و دیگر ملزمان کیخلاف فرد جرم کی کارروائی مؤخر کرتے ہوئے سماعت 31 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔

کراچی سینٹرل جیل انسدادِ دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو مصطفیٰ عامر قتل کیس سمیت مقدمات کی سماعت ہوئی۔

جیل حکام نے گرفتار ملزمان ارمغان، کامران قریشی اور شیراز پیش کیا۔ وکیلِ صفائی کی عدم حاضری کے باعث فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔

عدالت نے وکیلِ صفائی آئندہ سماعت پر بہر صورت میں موجودگی یقینی بنائیں۔ عدالت نے ملزمان کیخلاف فردِ جرم عائد کرنے کے لیے نئی تاریخ 31 دسمبر مقرر کردی۔

عدالت نے  جیل حکام کو ہدایت جاری کی کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو وقت پر عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ کارروائی مکمل کی جاسکے۔

Similar Posts