12ہزار سال قبل معدوم ہونے والی ڈائر وولف (Dire Wolf) کی نسل کو جدید جینیاتی ٹیکنالوجی کی مدد سے دوبارہ زندہ کر لیا گیا ہے۔ سائنسدانوں نے اس کامیابی کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔
اس میں مرکزی کردار دو کتے (Pups) ہیں جن کے نام ”رومولس“ اور ”ریموس“ ہیں۔ یہ دونوں 6 ماہ کی عمر کے ہیں اور ان کا وزن 36 کلو گرام سے زیادہ ہے۔ ان کی یہ حیرت انگیز زندگی دوبارہ زندہ ہونے والی نسل کو مزید جانچنے کے لیے ایک نیا دروازہ کھولتی ہے۔
چین نے نئے کلوننگ نظام کے تحت بندر تیار کرلئے
یہ شاندار تجربہ ٹیکساس کی کمپنی کولوسل بایوسائنسز نے کیا، جس نے قدیم ڈی این اے، کلوننگ اور جینیاتی ایڈیٹنگ کی مدد سے ان جونیئر ڈائروولف کو زندہ کیا۔ ان کا قریبی رشتہ موجودہ وقت کے خاکی بلی (Gray Wolf) سے ہے، اور ڈائر وولف کی خصوصیت اس کے بڑے جسم، موٹے فر اور مضبوط جبڑے میں پائی جاتی تھی۔ یہ کبھی شمالی امریکہ کے علاقوں میں ایک بڑا شکاری جانور تھا اور اس کا بڑا جسم اور قوت اس کی شناخت تھی۔
کولوسل بایوسائنسز کے شریک بانی اور جینیاتیات کے پروفیسر جارج چرچ نے ٹائم میگزین کو بتایا کہ یہ تجربہ اس بات کا غماز ہے کہ اب ہم ’ایک خون کی بوتل سے، EPCs کو الگ کر کے، ان پر کلوننگ کر کے‘ نئی زندگی دے سکتے ہیں۔
ایلن مسک کا ردعمل
ایلن مسک نے اس حیرت انگیز سائنسی کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے اپنی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے ”ایکس“ پر پوسٹ کیا، “براہ کرم ایک چھوٹا پالتو وولی ممیوتھ بنائیں۔ مسک کی یہ خواہش جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ پرانی نسلوں کو دوبارہ زندہ کرنے کی ممکنہ حدود کو مزید بڑھاتی ہے۔
برطانوی کلینک مردہ پالتو جانوروں کو دوبارہ زندہ کرنے لگا
پپس (Pups) کے رویے میں فرق
رومولس اور ریموس کا رویہ دیگر موجودہ وولف نسلوں سے مختلف ہے۔ جہاں دوسرے پپی انسانوں کے قریب آ کر کھیلتے ہیں، ان ڈائر وولف پپس میں یہ خوشی اور جوش نہیں ہے۔ وہ انسانوں سے فاصلہ رکھتے ہیں اور جب ان کے قریب آیا جاتا ہے تو یہ پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ یہ رویہ ڈائر وولف کی پرانی فطرت کی عکاسی کرتا ہے، جو کہ تنہائی پسند ہوتے تھے۔
آنے والے منصوبے
کولوسل بایوسائنسز کا مقصد صرف ڈائر وولف کو دوبارہ زندہ کرنا نہیں ہے۔ کمپنی دیگر معدوم نسلوں کو بھی دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جیسے وولی ممیوتھ، ڈوڈو پرندہ اور تاسمانی ٹائیگر۔ تاہم، ان منصوبوں میں ابھی تک محدود کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، لیکن سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ ان ٹیکنالوجیز کے مزید بہتر ہونے کے منتظر ہیں۔
بندر بھی انسانوں کی طرح بول سکتے ہیں، تحقیق میں ثبوت سامنے آگئے
کولوسل کے شریک بانی اور سی ای او بین لیم نے ایک بیان میں کہا، ’یہ بڑی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری تکنیکی صلاحیتیں کامیاب ہو رہی ہیں، اور ہم نے 13 ہزار سال پرانے دانت اور 72 ہزار سال پرانی کھوپڑی سے صحت مند ڈائر وولف کے پپیز پیدا کیے ہیں۔‘
ڈائر وولف کے یہ پپس اب ایک 2,000 ایکڑ کے علاقے میں رہ رہے ہیں جو ایک اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی کے ساتھ محفوظ کیا گیا ہے۔ اس علاقے کو 10 فٹ بلند باڑوں سے گھیر کر سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرونز سے نگرانی کی جا رہی ہے۔