ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلیے عمر کی قید 18 کے بجائے 16 سال کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن شیخ امتیاز محمود نے قرارداد جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اور خصوصا پنجاب میں نوجوانوں کی شرح میں تیزی سے اضافہ وہ رہا ہے، انہیں معیشت میں شامل کرنے کے لیے ڈرائیونگ کی عمر اٹھارہ سے کم کر کے سولہ سال کی جائے۔
قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ کینیڈا میں بیشتر صوبوں میں سولہ سال کی عمر میں ڈرائیونگ کی اجازت مل جاتی ہے، جرمنی میں سترہ سال کی عمر میں ڈرائیونگ لائسنسں مل جاتا ہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں بھی نوجوانوں کو ملکی ترقی کے دھارے میں لانے کے لیے ڈرائیونگ کی عمر اٹھارہ سال سے کم کر کے سولہ کی جائے۔