جامشورو میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی اور 2 معصوم بچوں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطانق جامشورو میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی اور دو معصوم بچوں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا پولیس کے مطابق مقدمہ 3 ملزمان شاہد، زاہد اور ذاکرکے خلاف درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطانق قتل کی وجہ پسند کی شادی پربھائیوں کی ناراضگی بتائی ہے، مقتول عمران نے عالیہ برڑو سے 2016 میں پسند کی شادی تھی، مقتول عمران اور بیوی بچوں کو تیز دھار آلہ سے قتل کیا گیا۔