بھارت جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ’فوری اور یقینی جواب‘ دیا جائے گا، ترجمان پاک فوج

0 minutes, 0 seconds Read

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو پاکستان کی طرف سے ’ فوری اور یقینی جواب’ دیا جائے گا۔

معرکہ بنیان مرصوص اور کشمیر پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں تیز اور یقینی جواب کا عزم کا اعادہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ہماری سرزمین، سالمیت اور خود مختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا، ہمارا جواب بے رحمانہ ہو گا۔

ترجمان پاک فوج نے خبردار کیا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقت ہیں لہذا سنگین کشیدگی تباہی کا باعث ہوگی، اگر بھارت سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف جنگ کا محاذ کھڑا کر سکتا ہے تو یہ خطے میں تباہی کا باعث ہوگا۔

ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ امریکا جیسے ممالک جوہری خطرات کے پیش نظر بھارت کے عزائم کو بخوبی جان چکے ہیں۔

مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت اس مسئلے کو اندرونی معاملہ قرار دے کر  بھارتی فوج کی موجودگی کے ساتھ کشمیریوں کو ہراساں کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق کشمیری عوام کو حل کرنا ہوگا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستانی مؤقف کے مطابق اس نے بھارت کی بہت بڑی مسلح افواج کے باوجود ایک بہت بڑی فوجی فتح حاصل کی ہے۔

لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت اس بات پر ناراض ہے کہ امریکا اس بحران کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہا ہے، امریکا کے لیے اصل امتحان یہ ہے کہ وہ بھارت پر کتنا دباؤ ڈال سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی محاذ آرائی کا آغاز اس وقت ہوا جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کا الزام اسلام آباد پر عائد کیا تھا۔

پاکستان نے سیز فائر کی کوئی درخواست نہیں کی، جنگ بندی کی خواہش بھارت کی تھی، ترجمان پاک فوج

بعدازاں، 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب نئی دہلی نے پاکستان پر فضائی حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا تھا، جس کے نتیجے میں پاکستان میں شہریوں کی شہادتیں ہوئیں تھیں، اس کے بعد پاکستان نے جوابی کارروائی شروع کی، یہ سلسلہ چند روز جاری رہا جس کے بعد بالآخر امریکی مداخلت پر فریقین جنگ بندی پر آمادہ ہوئے۔

10 مئی کو، جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر تھی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی ہو گئی ہے۔

بھارت میں 26 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، پاک فوج نے آپریشن بنیان مرصوص کی تفصیلات پیش کردیں

پاکستانی حکومت کے مطابق بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 40 شہریوں کی شہادتیں ہوئیں جن میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں جبکہ 121 شہری زخمی ہوئے۔

Similar Posts